طالبان رہنماانس حقانی نے تھریڈز پر ٹویٹر کی حمایت کر دی

04:20 PM, 13 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کابل: 'ٹویٹر بمقابلہ تھریڈز' پر جاری بحث کے درمیان، امارت اسلامیہ افغانستان (آئی ای اے) کی ایک اہم شخصیت انس حقانی نے ٹویٹر کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اس کی 'آزادی اظہار' کی پالیسی اور 'عوامی نوعیت' کے فوائد کا حوالہ دیا ہے۔

حال ہی میں انس حقانی کی جانب سے  ٹویٹر کی حمایت میں  پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹویٹر کے دو اہم فوائد ہیں:  پہلا  فائدہ اظہار رائے کی آزادی ہے، دوسرا  ٹویٹر کی عوامی نوعیت اور مستند ہونا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ٹویٹر کے پاس میٹا جیسی عدم برداشت کی پالیسی نہیں ہے، دوسرے پلیٹ فارم اس کی جگہ نہیں لے سکتے۔

مزیدخبریں