کابل: 'ٹویٹر بمقابلہ تھریڈز' پر جاری بحث کے درمیان، امارت اسلامیہ افغانستان (آئی ای اے) کی ایک اہم شخصیت انس حقانی نے ٹویٹر کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اس کی 'آزادی اظہار' کی پالیسی اور 'عوامی نوعیت' کے فوائد کا حوالہ دیا ہے۔
حال ہی میں انس حقانی کی جانب سے ٹویٹر کی حمایت میں پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹویٹر کے دو اہم فوائد ہیں: پہلا فائدہ اظہار رائے کی آزادی ہے، دوسرا ٹویٹر کی عوامی نوعیت اور مستند ہونا ہے۔
Twitter has two important advantages over other social media platforms.
— Anas Haqqani(انس حقاني) (@AnasHaqqani313) July 10, 2023
The first privilege is the freedom of speech. The second privilege is the public nature & credibility of Twitter. Twitter doesn't have an intolerant policy like Meta. Other platforms cannot replace it. pic.twitter.com/oYQTI3hgfI
انہوں نے مزید لکھا کہ ٹویٹر کے پاس میٹا جیسی عدم برداشت کی پالیسی نہیں ہے، دوسرے پلیٹ فارم اس کی جگہ نہیں لے سکتے۔