لاہور: سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ دستکار میلہ 2023 کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ دستکار میلہ 2023 میں پنجاب بھر سے ایک سو سے زائد کاریگروں نے سٹالز لگائے ہیں ، نمائش میں آنے والوں نے حکومتی کاوش کو خوب سراہا اور قرار دیا کہ ایسی نمائش سے پاکستان کی ثقافت کو نہ صرف اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس دنیا پاکستان کا مثبت چہرہ بھی دنیا کے سامنے آتاہے، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔
سمال انڈسٹریز کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام نمائش میں کاریگروں کی جادوگری نے سب کو حیرت میں ڈال دیا، پنجاب کی ثقافت کےخوبصورت رنگ لاہور میں نکھر کر سامنے آگئے۔نمائش میں ایک سو سے زائد سٹال لگائے گئے۔
مقامی ہوٹل میں سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ دستکار میلہ 2023 کا انعقاد کیاگیا جس میں کہیں نقشی آرٹ وڈین اینیمل آرٹ کی زیبائشی اشیاء تھیں تو کہیں عورتوں کے خوبصورت دیدہ زیب کپڑے جیولری تو کہیں جادو گر ہاتھوں نے کندہ کاری کے ایسے نمونے بنائے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے سٹالز لگانے والے اپنے کام سے کافی مطمئن نظر آئے۔ ایک روزہ دستکاری میلہ 2023 کی سجی نمائش میں انواع و اقسام کی خوبصورت ثقافت کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا گیا۔
نمائشی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کاکہناتھاکہ دستکار میلہ کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی و فن کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دستکاری میلوں سے پاکستانی ثقافت کا خوبصورت رنگ دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں جسے بروکار لاکر زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے پاکستان، ایران، ترکئی اور افغانستان کے کاریگروں کی شاندار کاریگری کا اعتراف کیا جن کی مصنوعات کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستانی کاریگر اجرک سے لے کر قالین، نمک اور مٹی کے دستکاری تک حیرت انگیز چیزیں بناتے ہیں۔ دستکار میلہ دستکاروں اور کاریگروں کو اپنے فن کے جوہر دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
سیکرٹری محکمہ صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے اس میلے کو ملکی معیشت کی بہتری اور زرمبادلہ کمانےکےلئے بہترین ذریعہ قرار دیا۔