لاہور: لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پولیس کو شیخ رشید کے خلاف کریک ڈاؤن اور حراساں کرنے سے روک دیا ۔ جسٹس طارق ندیم نے ریمارکس میں کہا کہ رٹ منظور کرلی، شیخ رشید کو کہیں منظرعام پر آجائیں اور چاہیں تو پریس کانفرنس کریں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر پٹیشن پر سماعت ہوئی ۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد طارق ندیم نے شیخ رشید کی پٹیشن پر حکم جاری کیا۔
شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے موقف میں کہا کہ شیخ رشید کے عزیزو اقارب اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس حکام نے شیخ رشید کیخلاف پنجاب میں درج مقدمات کی فہرست عدالت میں پیش کردی۔ پولیس نے موقف دیا کہ شیخ رشید کیخلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں، ماضی میں دو مقدمات درج ہوئے تھے۔ ایک مقدمہ سے شیخ رشید بری جبکہ دوسرا مقدمہ خارج کردیا گیا تھا۔
عدالت نے پولیس کو شیخ رشید کے خلاف کریک ڈاؤن اور حراساں کرنے سے روک دیا ۔
جسٹس طارق ندیم نے ریمارکس میں کہا کہ رٹ منظور کرلی، شیخ رشید کو کہیں منظرعام پر آجائیں اور چاہیں تو پریس کانفرنس کریں۔