جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

12:21 PM, 13 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت  کی جبکہ  چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سردار  مصروف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ 

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی فرخ حبیب، شبلی فراز، حسان خان نیازی کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تاہم چیئرمین پی ٹی آئی آج  بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کرنے والے وکیل سردار مصروف نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں آسکے۔

عدالت نے ریماکس دیے کہ ملزم کو عدالت پیش ہونا پڑے گا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو 19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں