ژوب کینٹ کلیئرنس آپریشن مکمل ، امن وامان کے پیش نظر ضلع میں تمام تعلیمی ادارے 3روز کیلئے بند  

11:49 AM, 13 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

 ژوب : دہشتگردوں کا ژوب کینٹ پر حملہ کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،   دہشتگردوں کی فائرنگ سے ے 4جوان  موقع پر شہید ہوئے جبکہ زخمی پانچ جوان بھی دوران علاج دم توڑ گئے۔ افسوس ناک حملے میں شہیدہونے والے جوانوں کی تعداد 9ہوگئی ہے۔ امن وامان کے پیش نظر   ضلع ژوب  میں تمام تعلیمی ادارے 3روز کیلئے بند رہیں گے۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق  ژوب کینٹ میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید اسلحہ سے لیس دہشتگردوں کا سکیورٹی اہلکاروں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   بلوچستان کے ضلع ڈیربگٹی کے علاقے سوئی میں  بھی آپریشن کے دوران 3 فوجی جوان  دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے دفاع وطن پر قربان ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے 2دہشتگردوں کو  ہلاک کردیا۔ 

ڈی سی  آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امن وامان کے پیش نظر ژوب  ضلع میں تمام تعلیمی ادارے 3روز کیلئے بند  کردئیے گئے ہیں جبکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر بھی 15جولائی تک بند رہیں گے۔ 

مزیدخبریں