پشاور: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کوریا میں ڈبلیو سی سی میں تربیتی کیمپ کے لیے کھلاڑیوں اور کوچ کی روانگی کا اعلان کر دیا ہے -
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ سائیکلسٹ سید عاقب شاہ (واپڈہ) اور محسن خان (بائیکستان سائیکنگ اکیڈمی)، مسٹر سرمد شہاب کھلاڑیون کے ساتھ ٹریک کوچ کے طور پر، کوریا میں سائیکلنگ ٹریک تربیتی کمیپ شروع کرنے کے لیے روانہ ہو ر ہے ہیں۔
پاکستان میں سائیکنگ کے کھیل کی ترقی کے حصول اور سائیکلنگ کے فروغ میں ایک بہت بڑی کاوش ہے انہوں نے مزید بتایا کہ تربیتی کیمپ کا آغاز 19 جولائی سے 21 اگست 2023 تک ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام اخراجات کوریا سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی۔
سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اس سال یہ دوسرے گروپ ٹریننگ میں شریک ہو رہا اس سے قبل سمیرا (واپڈہ) سائیکلیسٹ شرکت کر چکی ہیں۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر نے مزید کہا کہ ہر سطح پر سائیکلنگ کو فروغ دینے اور ترقی دینے کے مقصد سے قائم کیا گیا، فیڈریشن سائیکل سواروں کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے وقف ہے۔ ایونٹس کے انعقاد، کوچنگ فراہم کرنے اور کھلاڑیوں کی معاونت کے ذریعے، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور اس کھیل کو ملک میں نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔