لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ تین ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے سہہ ماہی بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
کرکٹ بورڈ نے تمام شعبہ جات کو آئندہ تین ماہ کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کر دیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 30 دن کی توسیع کی گئی ہے۔