ڈالر سستا ، پاکستانی روپیہ مزید مضبوط، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ڈالر سستا ، پاکستانی روپیہ مزید مضبوط، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
سورس: File

 کراچی: آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ  مزید مضبوط ہو گیا۔ ڈالر  سستا ہونے کاسلسلہ جاری، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی  سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 3.74روپے سستا ہو گیا۔ 273.74 پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ 

 پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں تیسی سے اضافہ جاری،  ٹریڈنگ کے دوران100 انڈکس میں 294 پوائنٹس کا اضافہ  ہو گیا۔

مارکیٹ میں انڈیکس 45 ہزار 808 کی سطح پر ٹریڈ ہورہاہے۔

واضح  رہےکہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کا 3 ارب قرض ڈالر منظور کر لیا تھا، جبکہ سعودی عرب  کی طرف سے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا نے کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی پاکستان کو  ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ 

 ڈالر تبادلے کے بعد مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔گذشتہ روز ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا. 

مصنف کے بارے میں