پشاور : قبائلی رہنما کے حجرے پر دستی بم کا حملہ،ایک چوکیدار زخمی

09:24 AM, 13 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور: پشاور کے علاقے بورڈ مل کنڈھیر میں قبائلی رہنما کے حجرے پر دستی بم کا حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق  دھماکے سے ایک چوکیدار زخمی ہوا جبکہ  گھر کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دو موٹرسائیکل سواروں کو بم پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری اور مزید تحقیقات کا عمل ابھی جاری ہے۔  

مزیدخبریں