لیتھوینیا: یوکرین نیٹو کی رکنیت تو حاصل نہیں کرسکا،،لیکن جی سیون ممالک نے سکیورٹی کی ضمانت د ے دی،، چین اور روس کی پالیسیوں پر تحفظات کااظہار بھی کردیا.
لیتھوینیا میں ہونے والے جی سیون سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ امریکہ نے کہا کہ روس سے تنازع ختم ہونے تک یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں کریں گے۔
نیٹو اعلامیہ کے مطابق جی سیون ممالک یوکرین کو طویل مدتی تعاون فراہم کریں گے۔ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے جائیں گے۔ جب کہ تعمیر نو ،اصلاحات اور فورسز کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ یوکرین جنگ میں جتنا وقت لگے گا ہم وہاں رکے رہیں گے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرینی ہم منصب زیلینسکی سے ملاقات میں فوری فوجی امداد کی فراہمی کی یقینی دہانی بھی کرادی۔ صدر بائیدن نے کہا کہ جنگ زدہ ملک یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے منتظر ہیں جس پر صدر زیلنسکی نے حمایت پر صدر بائیڈن اور امریکی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری طرف روس کا یوکرین کو سکیورٹی ضمانت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے روسی صدارتی ترجمان کاکہناہے کہ یوکرین کو سکیورٹی ضمانت دینا بہت خطرناک ہے۔ نیٹو کا مشرقی یورپ کی طرف پھیلاؤ روس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ چین نے بھی نیٹو کی توسیع کو مستر د کردیا ہے۔