ملتان : پی پی 217 ملتان کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار زین قریشی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے معاملے کی انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زین قریشی 10 ووٹوں کے بدلے ایک موٹرسائیکل دینے کی پیشکش دے رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پرزین قریشی پر کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے ۔
ڈی ایم او کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر صدر اور سیکرٹری آر ٹی اے کو انکوائری افسرز مقرر کیا گیا ہے۔ انکوائری افسرزکو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ زین قریشی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے ہیں اور مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد نعیم کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔