عمران خان کے رونے کے دن شروع ہوگئے، اس نے "جی پیک" کے علاوہ کچھ نہیں بنایا: مریم نواز

09:48 PM, 13 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لیہ: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے رونے کے دن ختم اور عمران خان کے رونے کے دن شروع ہوگئے ہیں۔ آنے والے چند گھنٹے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔ نواز شریف نے سی پیک اور عمران خان نے جی پیک بنایا۔ 

لیہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے مریم نواز شریف نے کہا کہ جتنے مشکل فیصلے کرنا تھے کرلیے اب صرف عوام کوصرف ریلیف  دیں گے۔ شیر پر مہر نئے سکولوں پر مہر ہے۔شیر پر مہر آپکی ترقی پر مہر ہے ۔ معیشت کو ترقی ملے گی ترقی کو پانچواں گیئر لگے گا ۔

انہوں نے کہا کہ  50لاکھ گھر دینے کا وعدہ بھی جھوٹ ثابت ہوا۔ ایک کروڑ نوکریاں نہیں بیروزگاری پھیلائی گئی۔ فتنہ خان کی 4 سالہ حکومت میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم نہیں کیں ۔  100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی کا بل نہیں آئیگا، ان کی بجلی فری ہے ۔ 

مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں تباہی لانے والے کا نام فتنہ خان ہے۔  ڈالر اور مہنگائی کو دیکھ کر تمہیں رونا نہیں آیا۔ چرایا ہوئے مال سے بنی گالہ کو منی گالہ بنا دیا ۔عمران خان اسلام آباد میں گالم گلوچ نکال کر بھاگ جاتا ہے ۔عمران خان نے پنجاب میں تباہی کے منصوبے بنائے۔ 

انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب کا مقابلہ دشمن عمران خان سے ہے۔ شیر کا مقابلہ مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے۔ لیہ والے میرے گھر والے ہیں، یہ میرے اپنے ہیں ۔ 17جولائی کو چوک اعظم میں شیر دھاڑے گا۔ 17جولائی کو ہونے والا الیکشن ہم جیت چکے ہیں۔ میلوں سے اتنا بڑا جلسہ دیکھتی آرہی ہوں۔ لیہ سے بڑا جلسہ میں نے پوری زندگی میں نہیں دیکھا۔ 

مزیدخبریں