کراچی کیلئے بہترین دور پرویز مشرف کا تھا، وزیراعلیٰ کا سکون دیکھ کر حیرانی ہوئی: خواجہ اظہار 

07:14 PM, 13 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: متحدہ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ شہر قائد کا سب سے بہترین دور جنرل پرویز مشرف حکومت کے درمیان تھا۔ وزیراعلیٰ کا اطمینان اور سکون دیکھ کر حیرانی ہوئی۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی نیوز کانفرنس پر رد عمل میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ  نام نہاد سیاسی جماعتیں ایم کیو ایم پر تنقید کر رہی ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان وہ واحد جماعت ہے جو کراچی کی واحد اسٹیک ہولڈر ہے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہی ہے جب آپ نے پیپلزپارٹی سے تمام معاملات منوا لئے تھے۔آپ نے دھرنا دیا، کئی روز اسمبلی کے باہر خوب ہلہ گلہ ہوا۔جماعت اسلامی اپنا پیپلزپارٹی سے کیا گیا معاہدہ سامنے لائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کا بہترین دور جنرل پرویز مشرف حکومت کے درمیان تھا۔ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس دیکھی تو ان کا سکون اور اطمینان دیکھ کر بہت حیرانی ہوئی۔

مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے شہر میں کچھ ہوا ہی نہیں ۔ ان کے دور میں کراچی کو جس طرح تقسیم کیا جارہا ہے وہ اس شہر کو مزید تباہی کی طرف لیجا رہا ہے۔ہم  نے پیپلزپارٹی سے معاہدہ شہر اور عوام کی بہتری کیلئے کیا۔

مزیدخبریں