نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے 

06:10 PM, 13 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت کی تبدیلی کے  بعد افسران کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیب  میں 12  ایڈیشنل ڈائریکٹرز کا مختلف ریجنز میں تبادلہ  کر دیا گیا۔ 

قائم مقام چیئرمین نیب کی منظوری سے ٹرانسفرز کا نوٹیفیکیشن جاری  کردیا گیا ہے جن ایڈیشنل ڈائریکٹرز کا تبادلہ کیا گیا ہے ان میں نیب لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز محمد اصغر، ندیم احمد، آفتاب احمد، خاور الیاس شامل ہیں۔

نیب کراچی سے شہزادہ امتیاز اور ہارون رشید،نیب کے پی کے سے ظاہرشاہ  اور نیب بلوچستان سے فیصل قریشی اور حنا سعید کا بھی تبادلہ ہوگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم احمد خان کا نیب راولپنڈی سے نیب بلوچستان تبادلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں