لاہور: عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرح شہزادی اور احسن جمیل گجر نیب کے ریڈار پر آگئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق فرح بی بی ، ان کے شوہر اور 19 ساتھیوں کو ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن عدیل احمد کے روبرو 20 جولائی صبح 10 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف آفتاب احمد نے فرح بی بی کو ڈی جی نیب لاہور کی ہدایت پر کال اپ نوٹس جاری کیا ہے۔ فرح شہزاد اور چودھری احسن جمیل گجر کے بزنس پارٹنرز کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔