ماورہ حسین عالمی وبا کا شکار

ماورہ حسین عالمی وبا کا شکار

لاہور: پاکستان کی مشہور اداکارہ ماورہ حسین عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے دی ۔ اپنی پوسٹ میں ماورہ نے لکھا کہ کورونا پازیٹو واحد پازیٹیویٹی ہے جس پر میں خوش نہیں تاہم اس کے باوجود شکر گزار ہوں کہ مجھے گھر رہنے، آرام کرنے اور اپنی دیکھ بھال کرنے کا موقع ملا ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے آج کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 236 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ پانچ فیصد رہی جبکہ کورونا سے متاثرہ 152 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

مصنف کے بارے میں