سری لنکا میں معاشی بحران پر شدید مظاہروں کے بعد صدر ملک سے فرار

12:17 PM, 13 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

کولمبو: سری لنکا میں معاشی بحران پر شدید مظاہروں کے بعد صدر ملک سے فرار ہو گئے ۔ صدر گوتابایا راجا پکسے نے آج اپنے عہدے سے استعفی دینے کا وعدہ کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق عوام کی جانب سے معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دیے جانے والے سری لنکن صدر گوتابایا راجا پکسے ملک سے فرار ہو گئے ۔ سری لنکن صدر اپنے اہلخانہ سمیت فوجی طیارے پر مالدیپ کے شہر مالے پہنچ گئے ۔ گوتابایا کی ملک سے روانگی نے ایک ایسے خاندان کی حکومت کا خاتمہ کیا ہے ، جس نے ملک پر کئی دہائیوں تک راج کیا ۔

سری لنکا کی پارلیمنٹ 20 جولائی کو نئے صدر کا انتخاب کرے گی ۔ صدارتی محل پر قبضہ کرنے والے مظاہرین نے نئے صدر اور وزیراعظم کے انتخاب تک صدارتی محل کا قبضہ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔

وزیراعظم ہاؤس کے سامنے بھی مظاہرے جاری ہیں ، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ معاشی بدحالی کا شکار سری لنکا میں ادویات سے لے کر ایندھن اور بنیادی ضرورت اشیا کی شدید قلت ہے ۔

مزیدخبریں