یورو کم ترین سطح تک گرنے کے بعد ڈالر کیساتھ تاریخی برابری پر پہنچ گئی

12:11 PM, 13 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: یورپی کرنسی یورو 20 برس کی کم ترین سطح تک گرنے کے بعد ڈالر کے ساتھ تاریخی برابری پر پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کرنسیاں ایک ہی قدر تک پہنچ گئی ہیں ، جبکہ پہلے یورو کی قدر ڈالر سے ہمیشہ زیادہ ہوتی تھی ۔ دونوں کرنسیوں میں برابری اس وقت سامنے آئی ہے جب یورپ میں اقتصادی کساد بازاری کے خدشات بڑھ رہے ہیں ، بہت زیادہ افراط زر اور روسی گیس کی سپلائی کے تسلسل کے بارے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے ۔

دوسری جانب ، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بلندی کی طرف جا کر نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ روز امریکی کروڈ آئل کی قیمت 99.66 ڈالر فی بیرل پر آگئی تھی ۔

برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد برطانوی کروڈ آئل 102.82 پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ عالمی سطح پر گیس کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے ۔

مزیدخبریں