ڈھاکا : بنگلہ دیش میں 20 انچ قد والی گائے دیکھنے کے لیے کیلئے لوگ امڈ آئے۔ سیکڑوں افراد نے گائے دیکھنے کے لیے کورونا ایس او پیز کو پس پشت ڈال دیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق گائے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے۔ مالک نے گائے کا نام رانی رکھا ہے جو 20 انچ اونچی اور 26 انچ لمبی ہے ۔
جس فارم میں گائے کو رکھا گیا ہے اس کے منیجر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو درخواست کی ہے کہ وہ رانی کو دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کے طور پر شمار کرلیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت سب سے چھوٹی گائے ہونے کا اعزاز 2014 سے بھارتی ریاست کیرالا کی گائے مانیکیم کے پاس ہے جس کی لمبائی 24.07 انچ تھی ۔