بیرون ملک میں کورونا کی وجہ سے پھنسے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری 

Pakistan International AirLine,CAA,

اسلام آباد :محدود فضائی آپریشن سے پریشان پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پندرہ جولائی سے غیر ملکی ائر لائنز کی پروازوں کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی ہے۔

غیر ملکی ائیر لائنز 15 جولائی سے اپنے فضائی آپریشن کی 50 فیصد پروازیں پاکستان کیلئے آپریٹ کر سکیں گی۔

کورونا پھیلاو کے باعث غیر ملکی ائر لائنز کے فضائی آپریشن کو 20 فیصد تک محدود کیا گیا تھا۔محدود فضائی آپریشن کے باعث ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپسی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔

وفاقی کابینہ نے آج غیر ملکی پروازوں کے آپریشن کو 50 فیصد کرنے کی منظوری دی تھی۔فیصلے کے تحت روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آسکیں گے۔