آزاد کشمیر میں علی امین گنڈا پور پر جوتا پھینک دیا گیا

10:08 PM, 13 Jul, 2021

باغ: انتخابی جلسے میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور پر جوتا پھینک دیا گیا۔

  

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر جوتا پھینک دیا گیا لیکن یہ جوتا ان کے ساتھ کھڑے شخص کو لگاجس کے بعد جلسے میں بھگدڑ مچ گئی تاہم موقع پر موجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی۔ بعدازاں پولیس نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مخالفین پیسے دے کر ایسا کرم کرواتے ہیں لیکن ان کی ساری سازشیں ناکام ہو ں گی۔ 

جلسے میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے  کہا کہ آج ووٹ مانگنے والوں میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے یہاں حکومت کی جبکہ جن حکومتوں نے لوٹ کھسوٹ کی انہوں نے آج یہاں ڈیرے ڈالے ہیں۔ عمران خان غریبوں کا ہمدرد ہے اور ان کی کوشش ہے جو علاقے پیچھے رہ گئے وہ آگے آئیں جبکہ عمران خان نے پہلے خطاب میں کہا بھارت سے گفتگو کشمیر سے شروع ہو گی۔

علی امین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کی قرارداد پس پشت ڈالی اور عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر مسئلہ کشمیر کی بات کی۔

مزیدخبریں