وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کا وکالت کا لائسنس معطل

09:51 PM, 13 Jul, 2021

لاہور: پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم کے بھانجےحسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر ‏دیا۔

وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل نے ایازبٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر ‏کارروائی کرتے ہوئے حسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر دیا۔ معطلی کے بعد معاملہ مزید کارروائی کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ‏پنجاب بار کونسل نے مزیدکارروائی 17جولائی کےلئےملتوی کر دی۔

ایاز بٹ ایڈووکیٹ نے حسان نیازی کے خلاف پنجاب بار کونسل کو درخواست دی تھی جس میں کہا ‏گیا تھا کہ حسان نیازی نےساتھی وکلا کے ساتھ مجھ پر اور کلائنٹ پر تشدد کیا۔ ایاز بٹ کے الزامات پر پنجاب بار نے ابتدائی کارروائی میں حسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس ‏معطل کر دیا۔

مزیدخبریں