لاہور: پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم کے بھانجےحسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر دیا۔
وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل نے ایازبٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے حسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر دیا۔ معطلی کے بعد معاملہ مزید کارروائی کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کو بھجوا دیا گیا ہے۔ پنجاب بار کونسل نے مزیدکارروائی 17جولائی کےلئےملتوی کر دی۔
Immense pressure being built on me to back off from blasphemy case against shahzawar bugti case. Punjab Bar council has suspended by license without listening to me in an ex-parte hearing. 5 days ago they even registered a false FIR against me. Inshallah I WILL NEVER BACK OFF
— Hassaan Niazi (@HniaziISF) July 13, 2021
ایاز بٹ ایڈووکیٹ نے حسان نیازی کے خلاف پنجاب بار کونسل کو درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حسان نیازی نےساتھی وکلا کے ساتھ مجھ پر اور کلائنٹ پر تشدد کیا۔ ایاز بٹ کے الزامات پر پنجاب بار نے ابتدائی کارروائی میں حسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر دیا۔