لاہور میں ایک بار پھر بدمعاشوں اور غنڈوں کی شامت آگئی،چوری ڈکیتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے لاہور پولیس نے بدمعاشوں اور غندوں کو طلب کر لیا ۔
ذرائع پولیس کے مطابق اگلے ہفتے سے لاہور کے سارے بدمعاش متعلقہ تھانوں میں حاضریاں لگائیں گے،سی سی پی او لاہور نے نیو نیوز کو بتایا کہ 60 بڑے بدمعاشوں کی لسٹ تیار کر لی گئی ہے، جو ہر ہفتے تھانے آکر حاضری لگائیں گے اور اپنا زریعہ معاش بھی بتائیں گے۔
سی سی پی او آفس لاہور کے مطابق تمام بدمعاش شہر چھوڑنے سے پہلے بھی پولیس کو اطلاع دیں گے، تھانوں میں حاضری نہ لگانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔