کابل :افغانستان کی بگڑتی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فرانس نے بھی اپنے تمام شہریوں کو افغانستان سے نکالنے کا اعلان کر دیا ۔
افغانستان میں موجود فرانسیسی سفارت خانے کے مطابق 17 جولائی کو کابل سے ایک خصوصی پرواز کا اہتمام کیا جائے گا ،جس کے ذریعے تمام فرانسیسی شہریو ں کو افغانستان سے نکال لیا جائے گا ۔
افغانستان میں خراب ہوتی سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر فرانس نے اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکلالنے کا فیصلہ کیا ۔
سفارت خانے نے فرانسیسی شہریوں کو جلد از جلد افغانستان چھوڑنے کی ہدایات کی ہے۔