عید کی چھٹیاں تین نہیں پانچ ،موجیں لگ گئیں 

06:20 PM, 13 Jul, 2021

 اسلام آباد(این این آئی) وزارت داخلہ نے عید الاضحی کی تعطیلات میں مزید دو دن اضافے کی سمری تیار کرلی ہے۔

 وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیاں 3 دن سے بڑھا کر5 دن کرنے کے لیے سمری دوبارہ تیار کرلی ہے,سمری میں کہا گیا کہ عید کی تعطیلات 20جولائی سے 24 جولائی تک کی جائے۔

سمری کے مطابق جمعے اور ہفتے کی چھٹی شامل ہونے سے عید الاضحٰی کی تعطیلات 5 یوم کی ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں