افغان طالبان کا پاکستان سے متعلق دبنگ اعلان ،مودی کی تمام چالیں ناکام 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Zabihullah Mujahid

 اسلام آباد :طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واضح اعلان کیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے،واضح رہے بھارت اربوں ڈالرز کی انویسمنٹ افغانستان میں کر رہا ہے تاکہ افغان طالبان کے ذریعے خطے کے حالات تبدیل کروائے جا سکیں ،لیکن افغان طالبان کے اعلان نے مودی کے تمام منصوبے فلاپ کر دئیے ہیں ۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ ہم افغانستان میں شہریوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، مجبور نہ کیا گیا تو سخت قدم بھی نہیں اٹھائیں گے۔ ٹی ٹی پی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتے۔ خواہش ہے پاکستان میں کوئی بدامنی نہ ہو، نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری سرزمین کوپڑوسی ملک کیخلاف استعمال کریں۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر مسلم ملک اور دوسرا گھر ہے ہماری اقدار مشترکہ ہیں، پاکستان لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دوحہ میں ہماری مذاکراتی ٹیم موجود ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے،ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین کو تمام شرعی اور معاشی حقوق دیں گے، تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا داعش گروپ ہمارا دشمن ہے تمام اسلامی ممالک اس کے خلاف ہیں،انہوںنے کہاکہ مذاکرات کے ذریعے اسلامی نظام لانا چاہتے ہیں، کابل میں بزور طاقت نہیں آئیں گے، طاقت میں ہونے کے باوجود مذاکرات کو ترجیح دے رہے ہیں۔