اسلحےکی دوڑ،بڑھتی نسل پرستی ,مذہبی منافرت بالخصوص اسلاموفوبیا،عالمی امن و سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں:وزیر خارجہ 

05:18 PM, 13 Jul, 2021

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا دیرینہ تنازعات،عدم مساوات،موسمیاتی تبدیلی، بڑی طاقتوں کےدرمیان کشیدگی عالمی ترقی کیلئے خطرہ ہیں،آج دنیا ایک اہم موڑ پر ہے جہاں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،کوئی ملک خواہ کتنا بھی مستحکم اور خوشحال کیوں نہ ہو تنہا ان چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔

نیم کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا اسلحےکی دوڑ،بڑھتی نسل پرستی اور مذہبی منافرت بالخصوص اسلاموفوبیااس وقت دنیا میں بڑے بڑے مسائل ہیں ،ہمیں دیرپا ترقی اورمساوی معاشی شرح نموکی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے،اہم فورم ہونےکےناطےان چیلنجزسےنمٹنےکیلئےنیم کاکردارانتہائی اہم ہے،انہوں نے کہا کوئی بھی ملک اکیلے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتا،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کا ہونا بہت ضروری ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کورونا وبا نے امن عامہ اور سماجی واقتصادی ترقی سے متعلق عالمی نظام کی خامیاں عیاں کردی ہیں،مناسب قیمت پر کورونا ویکسین کی فراہمی  یقینی بنانا ہوگی.

انہوں نے کہا نیم تنظیم دیر پا امن وترقی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے ہر اول دستے کاکام کررہی ہے،کشمیر اور فلسطین کے عوام گزشتہ 7دہائیوں سے حق خودارادیت کے حصول کے منتظر ہیں،آج دنیااہم موڑپرہےبہت سےچیلنجز کاسامنا ہے،چیلنجز سےنمٹنےکیلئے عالمی تعاون درکار ہے، دیرینہ تنازعات،عدم مساوات،موسمیاتی تبدیلی عالمی ترقی کیلئےخطرہ ہیں۔

مزیدخبریں