ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ

ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : این سی او سی نے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول  پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مختلف علاقوں میں  ہیٹ میپس کی مدد سے سمارٹ لاک  ڈاؤنز کا نفاذ کیا جائے گا۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان  نے دو کروڑسے زائد ویکسین  ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ روز پانچ لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔ یکم جولائی سے لے کر اب تک چالیس لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ۔

این سی او سی نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لئے بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن  کو بڑھا کر پچاس فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 15 جولائی 2021 سے ہو گا ۔فیصلے کے تحت روزانہ مزید پچیس سو سے تین ہزار افراد پاکستان آ سکیں گے  ۔

 این سی او سی کے مطابق اضافی انتظامات کے لئے تمام  ایئرپورٹ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لئیے ویکسین لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔

 عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔ تمام سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کے لئیے ویکسینیشن لازمی شرط قراردی گئی ہے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ، ملتان ، پشاور، گجرانوالہ میں انتظامیہ نے کریک ڈاؤن خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کو سیل کر دیا گیا۔۔ ہوٹلوں میں ویکسی نیشن اور ماسک کے بغیر سٹاف اور وزیٹرز کی موجودگی کا نوٹس لیا گیا۔