اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے اہم ترین اجلاس میں تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، ذرائع کابینہ کے مطابق ٹی ایل پی قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی جس کے باعث ہی اس جماعت پر پابندی برقرار رکھی جا رہی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا،وفاقی کابینہ میں ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ،کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی ہے،کابینہ ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے۔