کراچی والوں کیلئے حکومت سندھ نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے لگائے گئے ڈرین سسٹم سے بارشوں کا پانی کہیں کھڑا نہیں ہوگا اور سیلاب جیسی صورت کراچی والوں کو نہیں دیکھنی پڑے گی ۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ نے پچھلے سال نیا ڈرین سسٹم لگایاتھا جس کی وجہ سے بارش میں نہ سٹار گیٹ اور ڈرگ روڈ پر پانی تھا،کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد پانی کو فوری صاف کیا گیا،سندھ حکومت نےایک نیا ڈرین سسٹم بنایا جس کی وجہ سے پانی اکٹھا نہ ہوا۔
ترجمان سندھ حکومت نےموسم برسات میں کراچی میں جگہ جگہ پانی کھڑے ہونے سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی وجہ سے بڑی دقت ہو تی تھی ،نئے ڈرین سسٹم کی وجہ سے پانی کی نکاسی میں بہت مدد ملی ہے،پچھلے سال بارشوں میں خدشہ ظاہر کیا گیاگرین لائن کی وجہ سے نالے بلاک ہوئے،اس سال حکومت نے نکاسی آب کے معاملے پر خصوصی توجہ دی۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا حکومت کی خصوصی توجہ کے باعث بیشتر علاقوں میں بارش کاپانی جمع نہ ہوسکا،سرجانی ٹاؤن پر ہمیں مزید مدد کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا گزشتہ روزہونے والی بارش کی وجہ سے انتظامیہ فوری متحرک ہوئی، بارش کے معاملے کو بہترین طریقے سے ڈیل کیا گیا،پچھلی بارشوں میں ناگن چورنگی اور کے ڈی اے چورنگی پر مسائل تھے،ناگن چورنگی کےپاس انتظامیہ موجود تھی جس نے پانی کی نکاسی کی،بارش کےبعدانتظامیہ نےفوری کارروائی کی جس سےپانی کی نکاسی میں مددملی۔
انہوں نے کہا کراچی میں پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں ایمرجنسی لگادیں فلاں نالہ چوک ہوگیا تھا،کہا جاتا ہے سندھ میں گورنر راج لگادیں،سندھ حکومت نااہل ہے،اب کراچی والے خود انصاف کرینگے کہ سندھ حکومت کی مشینری کام کر رہی ہے یا نہیں ،عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر شخص کو اپنا کام کرنے کی ضرورت ہے۔