اوباما کے پسندیدہ گانوں میں شامل اردو غزل

03:52 PM, 13 Jul, 2021

واشنگٹن:سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے پسندیدہ گانوں کی فہرست جاری کردی۔

حفیظ ہوشیارپوری کی لکھی گئی غزل ’محبت‘ کے اوباما مداح نکلے ، نظم پر اپنی آواز کا جادو جگانے والی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے باراک اوباما کا شکریہ ادا کیا۔

 سابق امریکی صدر براک اوباما نے اپنے پسندیدہ گانوں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں دنیا بھر کے نامور گلوکاروں کے گیت شامل ہیں،اس فہرست میں محبت نامی اردو غزل بھی شامل ہے ۔

سابق امریکی صدر کی اس فہرست کا حصہ بننے والے گلوکاروں میں ریہانا ، جے زی، باب ڈیلن اور رولنگ اسٹونز  و دیگر شامل ہیں۔

براک اوباما نے ہفتے کے روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سمر پلے لسٹ شیئر کی ہے جو دو تصویروں پر مشتمل ہے۔

مزیدخبریں