پاکستان سے فوجی اڈے مانگنے کا معاملہ ،مغربی سفارتکار کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا 

US Pakistan Relation,Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

اسلام آباد :پاکستان سے فوجی اڈے مانگنے کے معاملے پر مغربی سفارتکار نے بڑا دعویٰ کر تے ہوئے کہا کہ امریکہ نے کبھی پاکستان سے افغانستان پر حملوں کیلئے فوجی اڈے نہیں مانگے ،پاکستان میں اس مسئلہ کو لے کر ہر پلیٹ فورم پر بحث جاری ہے لیکن حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔

مغربی سفارتکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے فوجی اڈے نہیں مانگے ،انہوں نے کہا امریکی انتظامیہ میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جس نے فوجی اڈے کی پاکستان سے درخواست کی ہو ،حیران کن بات ہے یہ ایشو اس وقت پاکستان میں بہت ڈسکس ہو رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس مسئلے پر بحث اور ہیش ٹیگ ایبسولیوٹلی نوٹ مہم کی وجہ سے واشنگٹن میں سب حیران ہیں۔ 

واضح رہے یکم مئی سے قبل ہی یہ خبریں زیر بحث تھیں کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان پر نظر رکھنے کیلئے پاکستان سے فوجی اڈے مانگے جا رہے ہیں ۔

مغربی سفارتکار کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے ایسی کوئی باضابطہ سٹیٹمنٹ کہیں بھی موجود نہیں ہے ۔