نادرا نے بغیر کورونا ویکسی نیشن سروس فراہم نہ کرنے کی تجویز مسترد کردی  

NADRA rejected the proposal not to provide corona vaccination service
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو تجویز دی گئی تھی کہ بغیر ویکسی نیشن کے کشی شہری کو سروس فراہم نہ کی جائے تاہم اسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے نادرا حکام نے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے حکام کو مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شہریوں کی سہولت معطل نہیں کر سکتے کیونکہ ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً دو لاکھ شہری مختلف سینٹرز کا دورہ کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے نادرا دفاتر آنے والے بہت سے شہری ویکسی نیش کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے بھی آتے ہیں۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ اگر شہریوں کو داخلہ بند کر دیا جائے تو کوئی سہولت قومی ادارے کی سروسز اور سہولیات سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔

نادرا کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ویکسین کیلئے بھی شناختی کارڈ ضروری ہیں۔ ملک بھر میں تمام سینٹروں پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔