مریم نواز کی اداروں پر تنقید، حمزہ شہباز کا آزاد کشمیر انتخابی مہم چلانے سے انکار

Hamza Shahbaz, Azad Kashmir, election campaign, Maryam Nawaz, criticism, institutions

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے مریم نواز کی اداروں پر تنقید کے باعث آزاد کشمیر انتخابی مہم میں جانے سے انکار کر دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز مریم نواز کی قومی اداروں پر سخت تنقید کے باعث آزاد کشمیر نہیں گئے ۔ انہوں نے مریم نواز کے جارحانہ سیاسی رویے کے باعث انتخابی مہم سے لاتعلقی کا اظہار کیا حالانکہ انہیں انتخابی مہم کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی گئی تھی ۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب کو مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے عہدیداروں نے انتخابی مہم میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔ مریم نواز کے انتخابی مہم چلانے کے باعث حمزہ شہباز نے آزاد کشمیر جانے سے انکار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز نے مشترکہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز کرنا تھا لیکن بعد میں شہباز شریف کا آزاد کشمیر جانے کا پروگرام اچانک تبدیل کر دیا گیا اور مریم نواز کو تنہا مہم چلانا پڑی ۔