لاہور: ٹیکسٹ بک بورڈ پنجاب نے آکسفورڈ کی جانب سے قومی ہیروز کے ساتھ ملالہ یوسفزئی کی تصویر لگانے پر کتاب ضبط کر لی ہے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذرائع کے مطابق ملالہ یوسفزئی کی تصویر کو آکسفورڈ سوشل سٹڈیز کی کتاب میں چھاپہ گیا تھا تاہم نوٹس ہونے پر اسے فوری طور پر قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے عملے نے ایسی تقریباً 200 کتابوں کو ضبط کر لیا ہے۔
آکسفورڈ پبلشر کی ساتویں جماعت کی اس کتاب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ، شاعر مشرق علامہ اقبالؒ، پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان، سر سید احمد خان، بیگم رعنا لیاقت علی خان اور میجر عزیز بھٹی شہید جیسے قومی ہیروز کیساتھ ملالہ یوسفزئی کی تصویر چھاپی گئی تھی۔