معاون خصوصی شہباز گل کا چیئرمین پیپلز پارٹی پر طنز، دورہ امریکا کی تصویر شیئر کردی

12:55 PM, 13 Jul, 2021

اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر طنز کرتے ہوئے ان کے دورہ امریکا کی تصویر شیئر کر دی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ ہیں وہ صاحب جو یہاں پر ولی عہد بن کر گھومتے ہیں، ن کے ٹھاٹ بھاٹ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی تصویر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لیکن نوکری کی تلاش میں کیسے امریکا میں دربدر ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی اس بنچ پر اور کبھی اس نکڑ میں، جب سی وی پر صرف ایک پرچی ہو تو یہ تو ہوتا ہے۔

مزیدخبریں