کراچی: پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا روپ دھارے نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ عائزہ خان کا کہنا تھا کہ مادھوری کی طرح کپڑے پہننے کی ہمیشہ سے میری خواہش رہی۔ کاش میں انہیں مل کر یہ بتا سکتی کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں۔
اپنی اس پوسٹ میں عائزہ خان نے کہا کہ میں جب بھی مادھوری ڈکشٹ کا نام سنتی ہوں تو میرے ذہن میں ان کا گانا ’ایک دو تین اور ’دیو بابو‘ ہی آتا ہے۔
عائزہ خان نے کہا کہ مادھوری کو دیکھتے ہی پکار اٹھتے ہیں ’دل تو پاگل ہے‘۔ دراصل وہ حیرت انگیز اداکارہ اور ڈانسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مادھوری ڈکشٹ ایسی بہترین اداکارہ ہیں تو صرف اپنے ایک آنسو سے دلوں کو ہلا سکتی ہیں۔