پنجاب میں 6 سیکرٹریز کے تبادلے کر دئیے گئے

11:03 AM, 13 Jul, 2021

لاہور: پنجاب حکومت نے سیکرٹری کے عہدے کے 6 افسران کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا اور سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ نبیل اعوان کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں۔
اسی طرح ظفر نصراللہ کو مو من آغا کی جگہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور عامر جان کو نبیل اعوان کی جگہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ظفرنصراللہ کے پاس سیکرٹری ہاؤسنگ کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ 
اس کے علاوہ سیکرٹری جنگلات جاوید اقبال بخاری کو محکمہ سروسزرپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی جگہ شاہد زمان کو سیکرٹری محکمہ جنگلات تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں