پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر دس فیصد ایڈہاک ریلیف الاونس دیدیا

10:08 AM, 13 Jul, 2021

لاہور: عید سے قبل پنجاب بھر کے ملازمین کے لیے ایک اور خوشخبری ، پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر دس فیصد ایڈہاک ریلیف الاونس دے دیا ۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے ایڈہاک ریلیف الاونس کا تمام محکموں کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ، ٹوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ۔

مراسلہ کے مطابق بیرون ملک ڈپوٹیشن پر تعینات ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاونس نہیں ملے گا ، ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاونس چھٹیوں اور ایل پی آر کے دوران بھی ملے گا ۔

مزیدخبریں