جعلی ڈاکٹر سروسز ہسپتال کے اصل ڈاکٹروں کے شکنجے میں آگیا

09:29 AM, 13 Jul, 2021

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے بڑے ٹیچنگ ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا ، موصوف منا بھائی ایم بی بی ایس بن کر ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کا علاج معالجہ بھی کرتا رہا لیکن ہسپتال انتظامیہ کو شک تک نہ ہوا ۔

نیو نیوز کے رپورٹر کے مطابق لاہور کا نوید نامی شہری ، ڈاکٹر بن کر انسانی زندگیوں سے کھیلتا رہا ، انتظامیہ کی غفلت ایسی کہ موصوف تین سال تک بڑے ٹیچنک ہسپتال میں ڈیوٹی بھی انجام دیتا رہا ۔

بھانڈا پھوٹنے پر سروسز ہسپتال انتظامیہ نے جعلی ڈاکٹر کو تھانہ شادمان پولیس کے حوالے کر دیا ، موبائل فون سے غیر اخلاقی مواد بھی برآمد ، تفتیش کے دوران مزید انکشافات بھی متوقع ہیں ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک جعلی لیڈی ڈاکٹر سروسز ہسپتال سے پکڑی گئی تھی جس کے معاملے کو دبا دیا گیا تھا اب ایک بار پھر جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا ہے جو کہ مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرتا رہا ہے ۔

مزیدخبریں