یوم شہدائے کشمیر، شہبازشریف کا شہداجموں وکشمیر کو زبردست خراج عقیدت

01:35 PM, 13 Jul, 2020


لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم شہدائے کشمیر پر شہداجموں وکشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگریز سامراج کی سرپرستی میں ڈوگرہ فوج کے خلاف سری نگر سینٹرل جیل کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے .

آج کے دن کشمیریوں نے ثابت کیا کہ قرآن کریم اوراسلام کی عزت وحرمت انہیں اپنی جان سے پیاری ہے اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ 22مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا واضح پیغام ہے کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، نہ جھکایا جاسکتا ہے شہداکشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے بھارت غلط فہمی میں نہ رہے.

مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشااللہ ہمیشہ رہے گا بھارت کے ظلم وجبر اور استبداد میں 5اگست 2019سے ایک نئی شدت آئی ہے جوانتہائی قابل مذمت ہے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟

جموں وکشمیر کے رہنے والوں کو سلام ہے جنہوں نے آزادی کے لئے ہر ظلم,مصیبت کا عزم وہمت سے مقابلہ کیا اورہرسازش کو ناکام بنایاجموں وکشمیر کے رہنے والوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اللہ تعالی شہداکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل دے۔ آمین

مزیدخبریں