راولپنڈی: یوم شہدائے کشمیر پر پاکستان کی مسلح افواج نے شہدائے کشمیر کو زبردست سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر، کشمیر آزادی کے لیے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، شہدا کے لہو کا ایک ایک قطرہ نہ فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی معاف کیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم، ناقابل تسخیر جذبے اور جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے، انشا اللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔