دنیا بھرمیں کورونا  سے ایک کروڑ30لاکھ36ہزار سے زائدافراد متاثر

10:36 AM, 13 Jul, 2020

واشنگٹن:عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 5 لاکھ 71 ہزار 574 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ 30 لاکھ 36 ہزار550 متاثر ہیں جبکہ 75لاکھ 82ہزار شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 34لاکھ 13ہزار 995 افراد متاثرہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 371افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ37ہزار782ہوگئی ہیں۔

برازیل میں 18لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 72ہزار151اموات ہوئی ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 8لاکھ 79ہزارسے زائد ہے اور 23ہزار187افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے7لاکھ 27ہزار 162افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد11ہزار335ہوگئی ہے۔پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11ہزار870ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ26ہزار سے زائد ہے۔کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 15ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 6ہزار 979جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28ہزارچار سوسے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ988ہے۔میکسیکو میں دو لاکھ 99ہزار750زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور35ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44ہزار 819سو سے بڑھ گئی جبکہ 2لاکھ 89ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار 79ہوگئی ہے جبکہ دو لاکھ 76ہزار242افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ایران میں دو لاکھ 57ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور12 ہزار829جاں بحق ہوچکے ہیں۔پاکستان کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں 12ویں نمبر پر ہے جہاں2لاکھ 48ہزار872 افراد متاثر اور5ہزار197ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں