اسلام آباد : پاکستان اور بھارتی حکام کے درمیان کرتار پور کوریڈور پر مذاکرات کا دوسرا دور کل واہگہ بارڈ ر پر ہوگا جس میں منصوبے کے حوالے سے پچیدگیوں کو دور کیا جائے گا ۔
14جولائی کو پاکستان کی جانب سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جو کہ منصوبے کے تکنیکی مراحل پر مشاورت کو عملی جامع پہنائیں گے ، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 14مارچ کو ہوا تھا ۔
واضح رہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوﺅں نے کرتار پور منصوبے کے متعلق منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے اور اس منصوبے کو خالصتان سے جوڑنے کی سازش قرار دیا جا رہا ہے جس کے بعد بھارتی حکام بھی اس منصوبے کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔