حکومت سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کر گئی, مریم نواز

08:30 PM, 13 Jul, 2019

اسلام آباد: مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کر گئی ہے،  نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان  کو شرم بھی نہیں آتی ؟ جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی، آپ اس سازش میں شامل اور قصور وار ہیں، آپ کا بھیانک چہرہ احتساب عدالت کے جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے۔

 

مریم نواز وزیر اعظم کےبارے میں کہا کہ سلیکٹڈ تو آپ  تھے ہی، اب آپ کے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے۔ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دئیے گئے۔ عوام کے منتخب نمائندے زندہ باد۔

 

مزیدخبریں