میں حسن نیازی کو نہیں جانتی اور نہ کبھی دھمکیاں دیں :میشا شفیع

07:07 PM, 13 Jul, 2019

اسلام آباد : پاکستانی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے کہا ہے کہ وہ کسی حسن نیازی کو نہیں جانتی ہیں اور نہ ہی ان کا کبھی کسی سے رابطہ ہوا ہے ۔

می ٹو مہم کے دوران میں نے کسی حسن نیازی کو دھمکیاں نہیں دی ہیں ، مجھ پر غلط الزام عائد کیا گیا ہے ، انسانی حقوق کے سرگرم کارکن حسن نیازی نے الزام عائد کیا ہے کہ میشا شفیع نے می ٹو مہم کے دوران مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

کہا کہ گلالئی جیسے مائینڈ سیٹ ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ۔حسن نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میشا شفیع می ٹو مہم کے تحت مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ، مجھے عائشہ گلا لئی مائینڈ سیٹ سے ملایا جا رہا ہے لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

مزیدخبریں