لندن : انگلینڈ نے اپنے آئل ٹینکر کو قبضے میں لیے جانے کے خلاف ایک جنگی بحری جہاز ایران کے پانیوں کی طرف روانہ کردیا ہے .
برطانوی حکام نے جنگی بحری بیڑے کے روانگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ معمول کی تبدیلی ہے ، جنگی بحری بیڑے کو اپنے وقت پر سمندر میں اہم تجارتی مقام کی جانب روانہ کیا گیا ہے اس کا مقصد کسی ملک کے خلاف ممکنہ جارحیت نہیں ہے .
نیول شپ کی تعیناتی ہماری پالیسی کے مطابق معمول کا حصہ ہے ، واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی وائٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو متنبہ کر چکے ہیں کہ وہ بڑی خطرناک پوزیشن پر ہیں ، انہیں احتیاط سے کام لینا چاہئے .
انھوں نے کہا کہ اگر ایران سن رہا ہے تو مہربانی احتیاط کریں ۔