افغان مسئلے کے پر امن حل میں پاکستان کا کردار کلیدی ہے :امریکہ

05:16 PM, 13 Jul, 2019

واشنگٹن : امریکہ ، روس اور چین نے آخر کار پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں کو  تسلیم کر لیا، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے دوران امریکہ، روس، چین اور افغانستان میں مذاکراتی دور میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور امریکہ پاکستانی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ ، روس اور چین نے آخر کار پاکستان کی افغانستان میں قیام امن کے لیے کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکہ ، روس ، چین اور افغان قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے اور اس مسئلے کے پرامن حل میں ایک مثبت کردار ادا کیا ہے جس کو امریکہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان قیادت کو مری میں اکٹھا کیا گیا تھا جہاں ان کے تحفظات اور افغانستان کے مسئلے کے پر امن حل پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس اجلاس میں گلبدین حکمت یار سمیت افغان قیادت کے بڑے ناموں نے شرکت کی۔

اس کے ساتھ امریکہ، ر وس اور چین کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا تاکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل سامنے آ سکے ، پاکستان کی اس کاوش کو اب عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے جو ملکی قیادت کے لیے خوش آئند بات ہے ۔

مزیدخبریں